کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

2020 ریٹرو اسپیکٹ میں: OctaFX ایک انوکھے سال پر نظر دہراتا ہے

آنے والے سالوں میں، بہت سے لوگ اس کے بارے میں سوچیں گے کہ 2020 ہی وہ سال تھا جس نے پوری دنیا میں سنجیدہ تبدیلی کی شروعات کی تھی۔ کچھ لوگ اسے ’دی گریٹ ریسیٹ‘ کہیں گے، اور کچھ لوگ ’دی نیو نارمل‘ کی اصطلاح استعمال کریں گے۔ دونوں ہی صورتوں میں، پچھلے بارہ مہینوں میں کورونا وائرس وبائی صورتحال نے ڈرامائی انداز میں تبدیلی کی ہے۔ مثال کے طور پر، اپنے اسپریڈز کو کم کرکے، اپنے ٹریڈنگ حالات میں بہتری لاتے ہوئے ہم نے اپنے کلائنٹس کو سہارا دیا۔

وینچر، کوششیں اور واقعات

اس سال مختلف ممالک میں مقامی کمیونٹیز کی مدد کے لئے بہت سارے مواقع سامنے آئے۔

ہم نے انڈونیشیا، پاکستان، اور دیگر ممالک میں مشترکہ امدادی کاروباری اداروں کو جمع کیا جس میں فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات نے سال بھر فنڈز اکٹھا کیا۔

شدید کورونا وائرس بحران سے قطع نظر، ہم نے پروموشنل اقدامات کے طور پر کچھ یادگار اور تہوار کے پروگراموں کا اہتمام بھی کیا۔

  • OctaFX کی سالگرہ کی تقریبات
  • ہمارے کلائنٹس کے درمیان بہترین ٹریڈرز کے لیے ہمارا مسلسل  OctaFX 16 Carsکا ٹریڈنگ مقابلہ
  • انٹروڈیوسنگ بروکر پروموشن - 6 گاڑیاں جیتنے کے لیے 6 مقابلے

بہتری اور نمو

ٹیکٹونک معاشی تبدیلی کے باوجود، ہم نے 2019 کے مقابلہ میں اب تک اپنی یوزر بیس کو تین گنا بڑھایا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ فاریکس ٹریڈنگ کا فن سیکھنے کے لئے کتنے بے چین ہو گئے۔

ہم نے متعدد زبانوں میں فاریکس ویبینارز جیسی نئی خصوصیات آن لائن جاری کرتے ہوئے اپنے تعلیمی مواد کو مرتب کیا اور اسے وسعت دی۔ ہم نے نئے تعلیمی فارمیٹس کے ساتھ بھی تجربہ کیا اور مالی اعانت اور ٹریڈنگ کے بارے میں یوٹیوب شو لانچ کیا، جو تین ممالک اور تین زبانوں میں پھیلا ہوا ہے۔

اس سال، ہم نے اپنے انفراسٹرکچر کو 16 ٹریڈنگ سروروں میں اپ گریڈ کیا، جس نے ہماری سروسز کے ٹریفک اور حجم کو نمایاں طور پر بڑھایا۔

مزید برآں، ہم صارف کے تجربے میں پائے جانے والی ماضی کی خامیوں کو عبور کرنے کے لئے کمپنی کی اندرونی حرکیات اور ورک فلو کو اور بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ ہماری سروسز کے ساتھ کلائنٹس کے تجربے پر ان کے فوری مثبت اثرات مرتب ہوئے:

  • ڈپازٹ اور ودڈراول کے لئے کلائنٹ کی تمام درخواستوں میں سے، ہم ٪80 درخواستوں کو ایک گھنٹے میں ایگزیکیوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ 2021 کے لئے ہم ٪90 تک پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
  • ہم نے نئی خصوصیات شامل کیں، جیسے نئی 'ٹیمپلیٹ آپشن' کی بدولت درخواست کے 15 منٹ کے اندر خودکار ودڈراول۔
  • ہم نے ایشین برصغیر بھر میں ای والٹ متعارف کروائے، جس سے ٹرانزیکشن میں تیزی آئی۔
  • ہم نے اپنی ڈپازٹ کی رفتار کو نمایاں طور پر بڑھایا، جس سے پراسیسنگ کا وقت گھٹ کر 2 سے 5 منٹ تک رہ گیا۔
  • ہم نے اپنے ٹریڈنگ پول میں نئے اثاثوں کو شامل کیا: امریکی اور برطانوی خام تیل (WTI ، برینٹ) اور رپیل اور بٹ کوائن کیش (XRP ، BTH) میں دو نئی کرپٹو کرنسیاں۔ 

مستقبل ہمارے لیے کیا رکھتا ہے

ہم ایپل iOS کے لئے اپنی بالکل نئی OctaFX ٹریڈنگ ایپ لانچ کرنے کے منتظر ہیں، اور ایسا کرنے سے ہم اپنی سروسز کو اور بھی زیادہ لوگوں کے لئے دستیاب کرائیں گے۔

ہمیں امید ہے کہ ہم نئے خطوں میں ٹیپنگ کے اپنے موجودہ ٹرینڈ کو برقرار رکھیں گے اور 2021 تک افریقی، ایشیائی اور یورپی براعظموں میں اپنی آفروں کو مزید بڑھائیں گے۔

ضروری شکریہ

بارہ ماہ قبل کس نے سوچا ہوگا کہ ہم آج حالیہ یادوں کے سب سے حیرت انگیز اور غیر یقینی سال کا جائزہ لے رہے ہوں گے؟ بہر حال، ہم یہاں ہیں اور اپنی ٹیم اور اپنے کلائنٹس کی بدولت، پہلے سے زیادہ مستحکم اور اچھی طرح تیار ہیں۔

ہماری خواہش ہے کہ 2021 اور اس کے بعد آنے والے سالوں میں نہ صرف آپ کی ٹریڈنگ اچھی رہے بلکہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کے لیے اچھی صحت اور کامیابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔

 

بہتری

ٓسٹریلیا میں سرکاری چھٹی کے باعث ٹریڈنگ شیڈول تبدیل

آسٹریلیا ڈے کی وجہ سے 26 جنوری، 2021 کو AUS200 انڈیکس کا ٹریڈنگ شیڈول متاثر ہو گا۔
مزید پڑھیں Previous

امریکی صدر کا دن: ٹریڈنگ شیڈول

15 فروری 2021، آنے والے امریکی یوم صدر کی وجہ سے متعدد ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے ٹریڈنگ شیڈول میں ردوبدل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں Next