کامیابی کی ایک دہائی کے لئے پہچانا گیا
سَربُلَندی کے دس سال
گلوبل بینکنگ اینڈ فنانس ریویو نے ہمیں اپنے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ہے۔ انہوں نے ہمیں 'فاریکس ایشیا 2021 میں سَربُلَندی
کی دہائی' کا اعزاز بخشا ہے۔
اپنی دسویں سالگرہ کے موقع پر، ہم اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے کوئی اس سے بہتر طریقہ نہیں سوچ سکتے تھے۔ دوسروں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے ہماری جدوجہد نے ہمارے پیارے کلائنٹس اور عالمی بینکنگ اور فنانس ریویو کی بدولت امتیاز پایا ہے۔
گلوبل بینکنگ اور فنانس ریویو ایک ایسا کونٹینٹ پلیٹ فارم ہے جو عالمی مالیاتی برادری میں ایک بڑا مقام رکھتا ہے۔ ان کی آزاد ماہرین اور پینیلسٹس کی ٹیم دنیا بھر میں قیمتی مانی جاتی ہے۔
ایک دہائی جو یاد رہے گی
پچھلے دس سال عالمی سانحات اور وبائی امراض کے ساتھ ساتھ کامیابی کے بھی رہے ہیں۔ ناکامیوں کے باوجود، ہم نے اپنے ٹریڈرز کے لئے موجود رہنے کو اپنی کمپنی کا مقصد بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی کوششوں کے سراہے جانے پر بے حد شکر گزار ہیں۔
2012 میں، جب ہم نے گلوبل بینکنگ اور فنانس ریویو سے اپنا پہلا ایوارڈ لیا تو، ہم اس جمود سے مطمئن نہیں تھے۔ ان کا ایوارڈ ہماری حوصلہ افزائی تھی کہ ہم جہاں بھی ممکن ہو اصلاح کرتے رہیں۔
آج، ہم معزز گلوبل بینکنگ اور فنانس ریویو گروپ کے کل نو ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ سب سے حالیہ ایوارڈ، 'فاریکس ایشیا 2021 میں سَربُلَندی کی دہائی'، ہماری ٹیم کے ایک مقصد، ایک نقطہ نظر اور ایک خواب کی تعبیر ہے۔
پچھلے دس سالوں میں، ہمارے مختلف ایوارڈز کے علاوہ، ہم نے
- بونس میں 6,000,000 امریکی ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کی
- رجسٹریشنز 11,000,000 اکاؤنٹس سے تجاوز کر گئیں
- 225,000 Trade and Win کے تحائف فراہم کیے
- تقریباً 300,000 امریکی ڈالر کی امداد دی۔
ہم اپنی کوششوں کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے ان کارناموں کو ایک کیٹلسٹ کی حیثیت سے استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ ہم اس اعزاز کو حاصل کرنے کے لئے بے حد شکرگزار ہیں، ہم منصوبہ رکھتے ہیں کہ آئندہ دہائی میں ہم مزید بڑھیں گے اور بڑے خواب دیکھیں گے۔
ہمارے کلائنٹس اور گلوبل بینکنگ اور فنانس ریویو گروپ کا شکریہ، جنھوں نے گذشتہ دس سالوں کو منفرد طور پر یادگار بنا دیا ہے۔