Back
Jul 16, 2020
ایسے اسکیمرز سے ہوشیار رہیں جو بدطنیتی کے ساتھ ہمارا نام استعمال کرتے ہیں
بدقسمتی سے، ہم نے اسکیمرز کی تعداد میں اضافہ دیکھا ہے جو خود کو ہماری کمپنی سے وابستہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ٹریڈرز سے ان کی رقوم میں دھوکہ دہی کرتے ہیں۔ ہم اپنے ان کلائنٹس کے مشکور ہیں جو جعلی ویب سائٹس اور اکاؤنٹس کی تندہی سے اطلاع دیتے ہیں۔ ہماری جانب سے، ہم ان ڈومین اور اکاؤنٹس کو بند کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
یہاں کچھ مثالیں ہیں کہ جعلی ویب سائٹس کس طرح کی دکھائی دے سکتی ہیں:
- octafx.ltd/index.php
- octaoptionsplus.com
- octafx-worlds.com
- oktafxinvestments.com
- octapro.com
برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ وہ سب OctaFX برانڈ نام کے کچھ مختلف یا ملتے جلتے ناموں کو استعمال کرتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ ہم آپ کی ادائیگیوں کو صرف ہماری آفیشل ویب سائٹ یا OctaFX ٹریڈنگ ایپ اور OctaFXCopytrading ایپ پر آپ کے پرسنل ایریا کے ذریعے ہی پراسیس کرتے ہیں۔
برائے مہربانی محتاط رہیں اور مشکوک ویب سائٹس اور اکاؤنٹس کی اطلاع دیتے رہیں!