کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

ہم نے لاگوس کے 1,444 مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک کو کیسے آسان بنایا

اس سال رمضان المبارک کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ لاگوس میں کچھ مسلمان اتنی سکت نہیں رکھتے کہ سحری اور افطار کے لیے صحت بخش کھانا خرید سکیں۔ لہٰذا اپنی سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لیے ہم نے ایک منفرد چیریٹی کا اہتمام کیا۔   

ہم نے لاگوس کی مساجد کے دس رہنماؤں کے ساتھ مل کر 1,444 مسلمانوں (288 فی ہفتہ) کو رمضان کے پانچ ہفتوں کے دوران غذائیت سے بھرپور کھانا مفت فراہم کیا۔ یہ فیصلہ پیغمبر اسلام ﷺ کی ہجرت مدینہ کی 1,444 ویں سالگرہ کی یاد میں کیا گیا تھا۔ ہمارا مقصد اس خاص موقع پر لوگوں اور کمیونٹیز کی زندگیوں میں بہتری لانا تھا۔

اونیگبونگبو مرکزی مسجد کے امام عیسیٰ عشیرو نے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'رمضان کا مقدّس مہینہ محبّت، امن اور دوسروں کی دیکھ بھال کا درس دیتا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ OctaFX نے اس خاص موقع پر دوسروں کی دیکھ بھال اور مدد کی روایت کو فروغ دینے کے لیے مسلم کمیونٹی سے رابطہ کیا اور انھیں مدد فراہم کی۔'

OctaFX میں ہم رمضان کے دوران سالانہ چیرٹی کی سرگرمیوں اور پروگرامز پر عمل کرتے ہیں اور ہمارا بنیادی فوکس تعلیمی، مالی اور انسانی امداد پر ہوتا ہے۔ اور ہم مستقبل میں بھی تعلیمی انفراسٹرکچر، شارٹ نوٹس ریلیف پراجیکٹس، مقامی کمیونٹیز اور چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کی مدد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ 


چیریٹی

اسٹاک ڈیری ویٹوز کے لیے ڈیویڈنڈ کا اعلان، جون 2023

اس جون ، ہم کچھ ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے لیے ڈیویڈنڈ کے ردّوبدل کا اطلاق کریں گے۔
مزید پڑھیں Previous

رمضان کی بازگشت: انڈونیشیا میں اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپس

رمضان کے دوران جمع کیے گئے فنڈز سے ہم نے انڈونیشیا کے دس اسکولوں کے اساتذہ کے لیے دو مؤثر تربیتی ورکشاپس اسپانسر کیں۔ یہ ورکشاپس 'آئی لو ریڈنگ''I Love Reading' خواندگی پروگرام کا حصّہ ہیں جن کا مقصد اساتذہ کو ہنر اور نصابی وسائل سے آراستہ کرنا ہے تا کہ خواندگی کی تعلیم کو بڑھایا جا سکے اور انڈونیشیئن بچّوں میں مطالعہ سے محبت کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں Next