ہمارا برتھ ڈے فلاحی پراجیکٹ: ملائشین طلباء کے لئے امتحانات اسپانسر کرنا
اس سال ہماری کمپنی نے اپنی بارھویں سالگرہ منائی۔ اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ہم نے ایک تعلیمی فلاحی پراجیکٹ کے سلسلے میں اپنے دیرینہ شراکت دار آئیڈیاز اکیڈمی کے ساتھ تعاوّن کا فیصلہ کیا۔ آئیڈیاز اکیڈمی کوالالمپور میں مناسب فیس کے ساتھ سیکنڈری آن لائن تعلیم اور آف لائن کلاسز کی سہولت فراہم کرنے کا ایک سینٹر ہے۔
ہم نے آئیڈیاز اکیڈمی کے سولہ طلباء کے کیمبرج نصاب کی IGCSE امتحانی فیس ادا کی۔ اب وہ انگریزی، ریاضی، فزکس، کیمسٹری، ICT، بزنس اسٹڈیز، اکاؤنٹنگ اور اکنامکس کے امتحانات مفت دے سکتے ہیں۔ اس موسمِ خزاں میں اسپانسر کیا گیا ہر طالبعلم کم از کم پانچ امتحانات دے گا۔ اور امتحان کی تیّاری کے حوالے سے معاونت کے لیے ہم نے ان کے اساتذہ کو کیمبرج نصابی کتب کے تازہ ترین ایڈیشن فراہم کیے۔
اس سے قبل ہم نے آئیڈیاز اکیڈمی کے اشتراک سے ایک اور پراجیکٹ پسماندہ طلباء کے امتحانات میں معاونت اور لرننگ سینٹرز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کیا تھا۔ یہ آرگنائزیشن، تعلیم سب کے لیے پر یقین رکھتی ہے اور ان کا مقصد یہ ہے کہ ہر طالب علم بڑا ہو کر ایک خودمختار اور پُرجوش فرد بنے۔
چوں کہ ایک بروکر کے طور پر ہماری اقدار میں سے ایک ڈیولپمنٹ اور تعلیم بھی ہے اس لیے ہم کثیر افراد تک علم پہنچانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات میں تعاوّن پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم اس کامیاب اشتراک کے حوالے سے آئیڈیاز اکیڈمی کے شکرگزار ہیں اور مستقبل میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔