کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

OctaFX Copytrading: صرف اس صورت میں ادائیگی کریں جب آپ کی سرمایہ کاری بڑھتی ہے

ہم نے کاپی ٹریڈنگ—آمدنی کے حصہ کے لئے ایک نئی قسم کا کمیشن متعارف کرایا ہے۔ اسے آپ کی سرمایہ کاری پر آمدنی کے تناسب کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ جب آپ ایک ماسٹر ٹریڈر کو کاپی کرتے ہیں جو آمدنی کا حصہ وصول کرتا ہے، تو آپ صرف اس وقت کمیشن ادا کریں گے اگر آپ کی سرمایہ کاری سے منافع حاصل ہو رہا ہو، اور اس کی رقم کبھی بھی آپ کی آمدنی سے تجاوز نہیں کرے گی۔

اس کا مطلب ہے جس ماسٹر ٹریڈر کو آپ فالو کر رہے ہیں بہت اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہا، اور آپ کی سرمایہ کاری نہیں بڑھتی ہے، تو آپ کو کچھ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ لیکن اگر ماسٹر ٹریڈر جسے آپ فالو کر رہے ہیں ایک بڑا نفع دے رہا ہے (اور آپ کی سرمایہ کاری بھی بڑھتی ہے)، تو کمیشن کی رقم میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

ماسٹر ٹریڈر 1% سے 50% تک اپنی آمدنی کا حصہ مقرر کر سکتے ہیں۔ اگر ایک ماسٹر ٹریڈر حصہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو یہ نئی شرائط صرف نئے کاپیئرز پر لاگو ہوں گی۔ جو لوگ پہلے ہی ماسٹر ٹریڈر کے ٹریڈز کو کاپی کر رہے ہیں وہ کمیشن ادا کریں گے جس پر انہوں نے اصل میں سبسکرائب کیا تھا۔

ایک ماسٹر اکاؤنٹ بناتے وقت، ٹریڈر اپنے فالورز کو چارج کرنے کے لئے دو قسم کے کمیشن کے درمیان منتخب کر سکتے ہیں۔ پہلا (فی ایک لاٹ) کاپیئر کی طرف سے ٹریڈ کردہ ہر ایک لاٹ پر چارج کیا جاتا ہے اور امریکی ڈالر سے موسوم کیا جاتا ہے۔ نئے والا (آمدنی کا حصہ) کاپیئر کے منافع کا ایک تناسب ہے۔ موخذ الذکر واقعی کامیاب ماسٹر ٹریڈر کے لئے بہت زیادہ کمیشن لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بہتری

OctaFX Champion آزمائشی مقابلہ، راؤنڈ 80: رجحان سے مت لڑیں

OctaFX Champion آزمائشی مقابلے کا راؤنڈ 80 ختم ہو گیا ہے۔ چار مزید ٹریڈرز کو مبارکباد جو اس مہینے 1,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم کا اشتراک کر رہے ہیں!
مزید پڑھیں Previous

نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت پر مبارکباد

OctaFX کی ٹیم صدق دل سے ہمارے ٹریڈرز کو مبارکباد پیش کرتی ہے جو نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم
مزید پڑھیں Next