فبوناچی ٹریڈنگ حکمت عملی: یہ کیا ہوتی ہے اور فاریکس میں فبوناچی ریٹریسمینٹس کا استعمال کیسے کریں

30 Mar, 2018 6-منٹ کا مطالعہ

فبونیکی ٹریڈنگ حکمت عملی—ریٹریسمینٹس

فبوناچی کون ہے؟ ‘Liber Abaci’ کا تعارف

فبوناچی کا مالیاتی مارکیٹس سے کیا تعلق ہے؟

ٹریڈنگ میں فبوناچی ریٹریسمینٹس کا استعمال کیسے کریں

MT4 میں فاریکس فبوناچی ریٹریسمینٹس کی نشان دہی کرنا

فاریکس ٹریڈنگ کے لیے فبوناچی ریٹریسمینٹ کی حکمت عملی

فبوناچی ریٹریسمینٹ کی حکمت عملی کے فوائد

حتمی خیالات

فبوناچی کون ہے؟ 'Liber Abaci' کا تعارف

1170 کے لگ بھگ پیسا میں پیدا ہونے والے لیونارڈو پیسانو اپنے عرفی نام فبوناچی سے مشہور ہیں۔ انہوں نے شمالی افریقہ میں تعلیم حاصل کی، وسیع پیمانے پر سفر کیا اور مختلف عددی نظاموں اور حساب کے طریقوں کا مطالعہ کیا۔ اس وقت رومن ہندسوں کا نظام مقبول ترین تھا، مگر فبوناچی نے ان ممالک میں استعمال ہونے والے ریاضیاتی نظامات کے بے پناہ فوائد کو تسلیم کیا جن کا انہوں نے دورہ کیا تھا۔ انہوں نے نئے نظام پر کام شروع کیا اور اسے 1202 میں اپنی مشہور کتاب 'Liber Abaci' میں پیش کیا۔ انہوں نے موڈس انڈورم (ہندوستانیوں کا طریقہ) متعارف کرایا، جس کو آج ہندو-عربی عددی نظام کے نام سے جانا جاتا ہے۔

فبوناچی کے کام نے یورپی فکر پر گہرا اثر ڈالا کیوں کہ عربی ہندسوں کے ساتھ ریاضی کے عمل کو انجام دینا پرانے رومن نظام کے مقابلے کہیں زیادہ تیز اور موثر تھا۔ اس کتاب کو بڑے پیمانے پر نقل کیا گیا اور اس نے مقدس رومی شہنشاہ فریڈرک II کی توجہ مبذول کروا لی، جس نے فبوناچی کو اس کی خدمات کے اعتراف میں تنخواہ جاری کی۔

یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے، جس میں سے پہلا حصہ نمبر 0 تا 9 اور پوزیشنل نوٹیشن پر مشتمل ہے۔ فبوناچی نے تجارتی حساب کتاب، سود کے حساب، رقم کی تبدیلی، اور اسی طرح کے موضوعات پر اسے اپلائی کرکے اعداد کے نظام کے عملی استعمال کا مظاہرہ کیا۔ دوسرا حصہ ٹریڈرز کو درپیش مسائل کی ایک حد سے متعلق ہے، جیسا کہ سامان کی قیمتوں کا تعین، منافع کا حساب، اور کرنسی کی تبدیلی۔ یہ مصنف فبوناچی نمبرز اور فبوناچی سیکوینس کے لیے سب سے زیادہ معروف ہیں اور جو کہ تیسرے حصے میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

فبوناچی سیکوینس نمبروں کا ایک سلسلہ ہے جہاں ہر نمبر اس سے گزشتہ کے دو نمبروں کے مجموعے کے برابر ہوتا ہے: 0، 1، 1، 2، 3، 5، 8، 13، 21، 34، 55، 89، 144 اور اسی طرح لامحدودیت تک۔

یہ ترتیب براہ راست 'سنہری تناسب' سے منسلک شدہ ہے کیوں کہ اگر آپ لگاتار دو فبوناچی نمبرز لیں تو، ان کا تناسب 1.618 کے بہت قریب ہوتا ہے۔ لہذا، اس عدد، 1.618، کو 'فی' یا سنہری تناسب کہا جاتا ہے۔

سنہری تناسب فطرت، فنِ تعمیر، فنونِ لطیفہ، حیاتیات، اور یہاں تک کہ فاریکس جیسی مالیاتی مارکیٹس میں بھی بکثرت ظاہر ہوتا ہے۔ جہاں سنہری تناسب پایا جاتا ہے اس کی مثالوں میں گیزا کا عظیم اہرام، لیونارڈو ڈاونچی کی مونا لیزا، ناٹیلس سی شیلز، اسپائرل کہکشائیں، سورج مکھی کے پھول، درختوں کی شاخیں، شہد کے چھتے، اور انسانی چہرے شامل ہیں۔

فبوناچی کا مالیاتی مارکیٹس سے کیا تعلق ہے؟

آپ عام طور پر 61.8%، 38.2%، اور 23.6% فبوناچی لیولز دیکھیں گے جو کہ فاریکس اور دیگر مالیاتی مارکیٹس میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ اعداد براہ راست سیکوینس سے نہیں ہوتے ہیں، بلکہ یہ سیکوینس میں موجود اعداد کے درمیان ریاضیاتی تعلق سے اخذ کیے جاتے ہیں۔

  • اس 61.8% تناسب کی بنیاد فبوناچی سیریز میں کسی نمبر کو اس کے بعد آنے والے نمبر سے تقسیم کر کے حاصل کی جاتی ہے۔ مثلاً، 34/55 = 0.6181۔
  • اس 38.2% تناسب کو فبوناچی سیریز میں ایک نمبر کو دائیں طرف کے نمبر کے دو مقامات سے تقسیم کرکے حاصل کیا جاتا ہے۔ مثلاً، 34/89 = 0.3820۔
  • اس 23.6% تناسب کا حساب فبوناچی سیریز میں ایک نمبر کو دائیں طرف کے نمبر کے تین مقامات سے تقسیم کر کے لگایا جاتا ہے۔ مثلاً، 34/144 = 0.2361۔

ٹریڈنگ میں فبوناچی ریٹریسمینٹس کا استعمال کیسے کریں

جدید ٹریڈنگ پروگراموں کی بدولت فبوناچی لیولز تشکیل دینا بہت آسان ہو گیا ہے۔ یہاں تک کہ نوآموز افراد بھی آسانی سے چارٹ پر اس ٹول کو منتخب کر سکتے ہیں، اثاثہ کی کم ترین قیمت کا تعین کر سکتے ہیں، اور پھر پِیک پرائس پر جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، آپ محض دو انٹری پوائنٹس کے مابین فاصلے کو تقسیم کر کے ضروری فبوناچی لیولز تلاش کر سکتے ہیں: زیادہ سے زیادہ اور کم از کم۔ افقی لکیریں 61.8%، 38.2%، اور 23.6% لیولز پر بنتی ہیں۔ بعض اوقات، ٹریڈرز 50% کے لیول کو بھی مدنظر رکھتے ہیں، چاہے یہ فبوناچی سے اخذ نہ بھی کیا گیا ہو۔

یہ تکنیکی ٹول استعمال میں کافی عالمگیر ہے۔ یہ آپ کو رجحان کے اندر ممکنہ ریورسل یا کریکشن پوائنٹس کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ مندی کے رجحان میں، فبوناچی ٹریڈنگ کی حکمت عملی شارٹ پوزیشن کھولنے کے لیے بہترین لمحے کا تعین کرنے میں آپ کی مدد کرے گی۔ تیزی کے رجحان میں، ٹول انٹری پوائنٹس اور کریکشنز کے دوران بائے کرنے کے لیے بہترین لمحات دکھائے گا۔

تاہم، سائیڈ وے ٹرینڈز پر فبوناچی لیولز استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ وہ صرف واضح رجحانات پر کام کرتے ہیں۔

کسی بھی تکنیکی تجزیہ کے ٹول کی طرح، ان کو ملا کر استعمال کرنا بہتر رہتا ہے تاکہ نتائج درست ترین ہوں:

  • فبوناچی ریٹریسمینٹ لیولز موونگ ایوریجز کے ساتھ مل کر ایک ایسے ریورسل پوائنٹ کی نشاندہی کرتے ہیں جس کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ٹریڈرز اکثر 50% کے لیول اور 50 دن کی موونگ ایوریج کو یکجا کرتے ہیں۔
  • ریزسٹنس اور سپورٹ لیولز بھی نمایاں طور پر فبوناچی ریٹریسمینٹ لیولز کی موثریت کو بڑھاتے ہیں۔
  • اگر کوئی کینڈل اسٹک پیٹرن لیولز کے قریب بنتا ہے تو، یہ رجحان کے ریورسل کی مزید تصدیق کرتا ہے۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ فبوناچی ٹریڈنگ کی حکمت عملی مختلف ٹائم فریمز میں مختلف طریقے سے کام کر سکتی ہے۔ یہ مارکیٹ کے نوآموز شرکاء کو الجھا سکتی ہے۔ لہذا، بہتر ہے کہ روزانہ یا چار گھنٹے کے ٹائم فریمز پر ٹول کا مطالعہ کیا جائے اور اس کے بعد ہی مختصر ٹائم فریمزپر جایا جائے۔

MT4 میں فاریکس فبوناچی ریٹریسمینٹس کی نشان دہی کرنا

فبوناچی ریٹریسمینٹس کی نشان دہی کرنے کے لیے، اسکرین کے اوپر بائیں جانب ٹول بار میں فبوناچی ریٹریسمینٹس کے آئیکون پر کلک کریں۔

  • نیچے جانے کی صورت میں، سوئنگ ہائی (سب سے زیادہ حالیہ بلندی) پر ڈبل کلک کریں اور سوئنگ لو (سب سے کم حالیہ کم) پر ڈریگ کریں۔ وہاں سے، آپ کو چارٹ پر 23.6%، 38.2%، 50%، اور 61.8% لیولز کا گرڈ نظر آئے گا۔ یہ لیولز ممکنہ ریزسٹنس پوائنٹس کی نمائندگی کرتے ہیں، جہاں قیمت باؤنس کر سکتی ہے اور نچلے لیول پر پلٹ سکتی ہے۔
  • اوپر کی حرکت کی صورت میں، سوئنگ لو پر ڈبل کلک کریں اور سوئنگ ہائی پر ڈریگ کریں۔ وہاں سے، آپ کو چارٹ پر23.6%، 38.2%، 50%، اور 61.8% لیولز کا گرڈ نظر آئے گا۔ یہ لیولز ممکنہ سپورٹ پوائنٹس کی نمائندگی کرتے ہیں—جہاں قیمت باؤنس کر سکتی ہے اور زیادہ اوپر جا سکتی ہے۔

فاریکس ٹریڈنگ کے لیے فبوناچی ریٹریسمینٹ کی حکمت عملی

فاریکس فبوناچی ریٹریسمینٹ لیولز کو چارٹ پر ہائی اور لو پوائنٹس کا استعمال کرتے ہوئے اور گرڈ میں 23.6%، 38.2%، 50%، اور 61.8% کے کلیدی فبوناچی تناسبات کو نشان زد کر کے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ ہوریزونٹل لکیریں ممکنہ ریورسل لیولز دکھاتی ہیں۔ فبوناچی ریٹریسمینٹس اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرتی ہیں کہ مارکیٹ میں داخلے کے لیے کہاں آرڈرز دینے ہیں، منافع جات کمانے ہیں، اور اسٹاپ لاس آرڈرز سیٹ کرنے ہیں۔ وہ سپورٹ اور ریزسٹنس کے کلیدی لیولز کی نشاندہی بھی کر سکتی ہیں۔

ریٹریسمینٹس کا حساب عام طور پر اس وقت لگایا جاتا ہے جب مارکیٹ نمایاں طور پر حرکت پذیر ہو جائے، یا تو تیزی کی طرف یا مندی کی طرف اور کسی خاص پرائس لیول پر فلیٹ ہو جائے۔ سب سے زیادہ مقبول فبوناچی ریٹریسمینٹس لیولز 61.8% اور 38.2% ہیں۔ ان کی نمائندگی ان پرائس لیولز پر چارٹ پر ہوریزونٹل لکیریں کھینچ کر کی جاتی ہے تاکہ مارکیٹ ریٹریسمینٹس کے زونز کو متعین کیا جا سکے اس سے پہلے کہ مارکیٹ ابتدائی بڑی قیمت کی نقل و حرکت سے تشکیل پانے والے عمومی رجحان کو دوبارہ شروع کرے۔ یہ لیولز خاص طور پر اس وقت اہم ہو سکتے ہیں جب کوئی مارکیٹ قیمت کی ایک بڑے سپورٹ یا ریزسٹنس لیول تک پہنچ جائے۔

یہ 50% ریٹریسمینٹ لیول عام طور پر فبوناچی لیولز کے گرڈ میں شامل ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ فبوناچی نمبر پر مبنی نہیں ہوتا ہے، مگر یہ i+B12:B14s بڑے پیمانے پر ایک اہم انفلیکشن پوائنٹ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

فاریکس فبوناچی ریٹریسمینٹس اکثر اہم سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز تشکیل دیتے ہیں اور بہت درست ہو سکتے ہیں۔ فاریکس ٹریڈنگ کی حکمت عملی کے لیے بہترین طور پر کام کرنے کے لیے مختلف مارکیٹس اور ٹائم فریمز میں فبوناچی ریٹریسمینٹ لیولز کے ساتھ تجربہ کریں۔

ہم نے ایک آرٹیکل بھی تیار کیا ہے جس میں مزید حکمت عملیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جو آپ فاریکس فبوناچی ریٹریسمینٹس کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ سیکھیں گے کہ فبوناچی ریٹریسمینٹس کو انڈیکیٹرز کے ساتھ کیسے ملایا جائے، مارکیٹ میں داخل ہونے کا صحیح وقت کیا ہے، اور متعدد ٹائم فریمز میں ایک رجحان کو واضح کیسے کیا جائے۔ براہ مہربانی اس تک رسائی کے لیے درج ذیل لنک کو فالو کریں: Forex فبوناچی ریٹریسمینٹس کا استعمال کرتے ہوئے حکمت عملیاں—حصہ 2۔

فبوناچی ریٹریسمینٹ کی حکمت عملی کے فوائد

اس تکنیکی تجزیہ کے ٹول کا بنیادی فائدہ یہ ہے کہ اسے تشکیل دینا اور اس کے ذریعے حساب کرنا آسان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تجربہ کار ٹریڈرز اور نوآموز افراد دونوں اسے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، یہ فبوناچی ریٹریسمینٹ کی حکمت عملی کے مکمل فوائد نہیں ہیں:

  • یہ ٹریڈنگ کی حکمت عملی تشکیل دینے اور اثاثوں، مارکیٹس، اور ٹائم فریمز کا تجزیہ کرنے کے لیے موزوں ہیں۔
  • ٹریڈرز آسانی سے فبوناچی لیولز کو دیگر تکنیکی تجزیے کے ٹولز کے ساتھ ملا سکتے ہیں، جیسا کہ کینڈل اسٹک پیٹرنز، موونگ ایوریجز، اور سپورٹ اور ریزسٹنس کے لیولز۔
  • یہ ٹول آپ کو ٹریڈز کے لیے آسانی سے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کا تعین کرنے کی اجازت دیتا ہے، کیونکہ یہ لیولز کریکشنز اور ریورسلز کے لیے ریفرنس پوائنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں۔

تاہم، کسی بھی دوسرے ٹول کی طرح، فبوناچی لیولز کے بھی بعض نقصانات ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ٹریڈرز ہمیشہ ایک موثر ٹریڈنگ حکمت عملی تشکیل نہیں دے پاتے ہیں، بالخصوص اگر وہ رجحان کی تصدیق کے لیے اضافی پیٹرنز کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔ مثلاً، فبوناچی لیولز کو رئیل ٹائم میں تشکیل نہیں دیا جا سکتا ہے، کیونکہ اس کے لیے پہلے سے تشکیل شدہ پرائس چارٹ پر اثاثے کی مکمل نقل و حرکت کی ضرورت ہوتی ہے۔

مارکیٹ کے شرکاء کی طرف سے کی جانے والی غلطیاں لیولز میں تبدیلی کی وجہ سے سقم پیدا کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ ٹول انٹری اور ایگزٹ کے لیے صحیح لمحات کی معلومات فراہم نہیں کرتا ہے، کیونکہ قیمت ہمیشہ فبوناچی لیول کو عبور کرنے پر رد عمل ظاہر نہیں کرتی ہے۔ یہ تمام عوامل ٹریڈرز کے لیے اہم ہیں کہ وہ اپنی حکمت عملیاں تشکیل دیتے ہوئے ان پر غور کریں۔

حتمی خیالات

  • فبوناچی ریٹریسمینٹس لیولز سادہ ترین اور مقبول ترین تکنیکی تجزیہ ٹولز میں سے ہیں۔
  • یہ ٹول ٹریڈنگ میں سائیکلیکیلیٹی نظریہ پر مبنی ہے۔
  • فاریکس میں، 61.8%، 38.2%، اور 23.6% فبوناچی لیولز ٹریڈز میں داخلے اور خروج کے لیے بہترین پوائنٹس کی نشاندہی میں مدد کرتے ہیں۔
  • یہ یونیورسل ٹول اسٹاک مارکیٹ، کرپٹو کرنسی مارکیٹ، اور فاریکس میں حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے موزوں ہے۔
  • مزید درست نتائج کے لیے، فبوناچی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کو دیگر تکنیکی تجزیہ کے ٹولز کے ساتھ ملانا بہتر ہے۔

Octa کے ساتھ ایک پیشہ ور ٹریڈر بنیں

ایک اکاؤنٹ بنائیں اور ابھی مشق کرنا شروع کریں۔

Octa