فاریکس ٹریڈ کرتے ہوئے پیسہ کیسے بنائیں

16 Aug, 2018 7-منٹ کا مطالعہ

ک

کیا میں واقعی آن لائن ٹریڈنگ کے ذریعے پیسہ بنا سکتا ہوں؟

چونکہ آن لائن فاریکس ٹریڈنگ میں کوئی یقینی بات نہیں ہوتی ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے ذہانت عمومی، معقولیت، اور ایک عملی ذہنیت کے ساتھ رجوع کیا جائے۔ آپ کے آرڈر سے آن لائن پیسہ کمانے کے لیے مشق، صبر، اور ایک خاص مہارت کی ضرورت پڑتی ہے، جس میں مارکیٹ کا واضح علم بھی شامل ہے جو آپ کی کامیابیوں اور ناکامیوں کے توازن کی شرح کو آپ کے حق میں جھکا دے گا۔

فاریکس کیا ہے، اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

فاریکس فارن ایکسچینج کا مخفف ہے۔ یہ ایک کرنسی کی دوسری کرنسی میں تبدیلی کی وضاحت کرتا ہے اور عالمی مالیاتی مارکیٹ کا حوالہ ہے، جہاں کرنسیوں کی چوبیس گھنٹے آن لائن ٹریڈ ہوتی ہے۔

ہزاروں افراد بغیر اطلاع کے کرنسیوں کو بائے اور سیل کرتے ہیں، جبکہ پیشہ ور ٹریڈر شعوری طور پر اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ پیسے کا تبادلہ کرتے وقت، آپ کسی خاص کرنسی کو بائے اور سیل کرنے کے لمحات کے درمیان کرنسی کی شرحوں کے فرق پر کما سکتے ہیں۔ یہی عمل کارپوریشنز پر لاگو ہوتا ہے جو بہت زیادہ نمایاں رقوم کا تبادلہ کرتی ہیں، جس سے کسی خاص کرنسی کی طلب اور رسد پیدا ہوتی ہے۔

سپلائی اور ڈیمانڈ مارکیٹ کی قیمتوں کو متاثر کر سکتے ہیں: جب دنیا کو زیادہ یورو کی ضرورت ہوتی ہے تو، یورو کی قیمت بڑھ جاتی ہے، اور جب بہت زیادہ ڈالر گردش کر رہے ہوتے ہیں تو، قیمت گر جاتی ہے۔ مارکیٹ کو متوازن کرنے کے لیے، سینڑل بینکس اپنی قومی کرنسیوں کے مجموعی حجم کو ری فنانسنگ کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے منضبط رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹریڈر مسلسل عالمی خبروں کی نگرانی کرتے ہیں۔

انفرادی ٹریڈر فاریکس بروکرز کے فراہم کردہ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر کرنسی پیئر بائے اور سیل کر سکتے ہیں۔ Octa جیسے قابل اعتماد بروکرز اپنے پلیٹ فارم پر سیکیورٹی کی ضروری سطح پیش کرتے ہیں، جس سے ٹریڈر اپنے فنڈز کے بارے میں پراعتماد ہوتے ہیں۔

آپ چاہتے ہیں کہ ایک قابل رسائی اور آسان انداز میں فاریکس ٹریڈنگ کے اہم پہلوؤں کے بارے میں مزید جانیں تو، ہمارے فاریکس ٹریڈنگ کورس سے ویڈیو اسباق دیکھیں۔

ٹریڈر پیسہ کیسے بناتے ہیں؟

فاریکس ٹریڈنگ سے منافع حاصل کرنے میں کرنسی پیئر کی قیمتوں کی نقل و حرکت کی درست پیشنگوئی کرنا اور حکمت عملی کے ذریعے پوزیشن کھولنا شامل ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی خاص کرنسی پیئر کی قدر میں کمی کا اندازہ لگاتے ہیں تو، آپ گرتی ہوئی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے شارٹ پوزیشن اختیار کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف، اگر آپ کو یقین ہے کہ ایک پیئر کی قدر بڑھے گی تو، آپ مارکیٹ کے اوپر جاتے رجحان سے فائدہ اٹھانے کے لیے لانگ پوزیشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اپنے آرڈر سے منافع اٹھانے کے لیے، کسی اثاثے کی قیمت آپ کی طرف سے متوقع سمت میں منتقل ہونے کے بعد آپ کو اس پوزیشن کو بند کرنا ہوگا۔

ٹریڈر پیسے سے کیسے محروم ہوتے ہیں؟

فاریکس کے ٹریڈر بنیادی طور پر انتہائی جارحانہ طور پر ٹریڈ کرکے، لمحاتی فائدے، حد سے زائد ٹریڈنگ، اور دوسرے اندازے ہا ہچکچاہٹ پر توجہ مرکوز کرکے پیسے سے محروم ہو جاتے ہیں۔ مناسب رسک مینجمنٹ، توجہ کی مرکوزیت اور تفصیلی منصوبے کے بغیر، آپ کو بہت زیادہ نقصانات اٹھانا پڑیں گے۔ منافع کے ساتھ ٹریڈ کرنے کے لیے، آپ کو اپنے پاس پہلے سے موجود سرمائے کو برقرار رکھنے، منتخب حکمت عملی پر قائم رہنے، نقصانات کو کم کرنے، اور مختلف طریقوں کے درمیان آگے پیچھے نہ جانے پر توجہ مرکوز کرنا پڑتی ہے۔

فاریکس پر پیسے سے محروم ہونے سے بچنے کے متعلق تجاویز

مارکیٹ کے مزاج کی نگرانی کریں

مارکیٹ کا مزاج مختلف بنیادی اور تکنیکی عوامل، جیسے قیمت کی ہسٹری، اقتصادی رپورٹس، موسمی عوامل، اور قومی اور عالمی واقعات پر مبنی کسی خاص سیکورٹی یا بڑی مالیاتی منڈی کے بارے میں عام مروجہ رویہ ہے۔ جب سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی توقع کرتے ہیں تو، سینٹیمنٹ یا مزاج میں تیزی آتی ہے، اور جب وہ قیمت کے نیچے جانے کی توقع کرتے ہیں، تو یہ مزاج یا جذبات مندی کا شکار ہوتے ہیں۔

مارکیٹ کے مزاج کی پیمائش کرنے کے لیے، سرمایہ کاران اور تجزیہ کاران ٹولز استعمال کرتے ہیں جنہیں انڈیکیٹرز کہا جاتا ہے۔ بعض مقبول ترین انڈیکیٹز میں وولیٹیلیٹی انڈیکس (VIX)، بلش پرسنٹ انڈیکس (BPI)، اور موونگ ایوریجز (MA) ہیں۔ ان انڈیکیٹرز سے آگہی پا کر، آپ مارکیٹ کے رویے کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اور باخبر فیصلے کر سکتے ہیں۔

ٹریڈ کی ایک موثر حکمت عملی بنائیں اور اس پر عمل پیرا ہوں

مالی مارکیٹس میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ٹریڈ کی ایک موثر حکمت عملی بہت ضروری ہے۔ ایک اچھی طرح سے متعین حکمت عملی فیصلہ سازی کے لیے ایک منظم انداز فراہم کرتی ہے، جس سے ٹریڈر کو ٹریڈ کی پیچیدگیوں مٰیں راہ نکالنے میں مدد ملتی ہے۔

سب سے پہلے، واضح اہداف کا تعین اور مطلوبہ نتائج کی وضاحت ضروری ہے: آپ کو واضح کرنا چاہیے کہ آپ کیا چاہتے ہیں اور آپ اسے کس طور کریں گے۔ آپ کی توجہ کے بنیادی پوائنٹس سرمائے کا تحفظ، مستحکم آمدن، یا طویل مدتی ترقی ہو سکتے ہیں۔

اس کے بعد، مارکیٹ کے رجحانات، تکنیکی انڈیکیٹرز، اور بنیادی عوامل کا مکمل تجزیہ ممکنہ مواقع اور خطرات کی شناخت میں مدد کرتا ہے۔ اس علم کے ساتھ، ٹریڈر خطرے کا موثر طریقے سے انتظام کرنے کے لیے مخصوص اصول تیار کر سکتے ہیں، جن میں اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیولز شامل ہیں۔ پوزیشن سائزنگ اور تنوع کے ذریعے اپنے خطرات کا انتظام کریں۔ اس سے آپ کو اپنے ٹریڈ پر لگے سرمائے کی حفاظت اور نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آخر میں، مستقل مزاجی سے کام کریں اور کوئی بھی جذباتی یا اضطراری فیصلے کرنے سے گریز کریں۔ دریں اثنا، اپنی حکمت عملی کا باقاعدگی سے جائزہ لے کر اور اس میں ردوبدل کرتے ہوئے اسے ڈھالنا اور بہتر بنانا یاد رکھیں۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کے نتائج طویل عرصے میں بہتر ہو جاتے ہیں تو، اس کا مطلب ہے کہ آپ کی حکمت عملی کام کرتی ہے۔

آپ ہمیشہ غیر حقیقی فنڈز کے ذریعے ڈیمو اکاؤنٹ پر ٹریڈ کر کے اپنی حکمت عملی کی جانچ کر سکتے ہیں، جس کا مطلب بغیر کسی خطرات کے ایک زبردست مشق ہے۔

لیورج کو سمجھداری سے استعمال کریں

فاریکس میں لیورج ٹریڈنگ کا مطلب ہے بروکر سے فنڈز ادھار لینا، جو ممکنہ منافع جات اور خطرے کی نمائش کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لیورج ٹریڈر کو چھوٹے سرمائے کے ساتھ بڑی پوزیشنوں کو کنٹرول کرنے کی اجازت دیتی ہے مگر ساتھ ہی، نقصان کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔ لیورج کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے، رسک مینجمنٹ کی موثر حکمت عملی پر قائم رہیں، مارجن کی ضروریات کا جائزہ لیتے رہیں، اور بہترین لیورج تناسب کا تعین کرنے کے لیے ٹریڈنگ کیلکولیٹر کا استعمال کریں۔ مستقبل کے خطرات کو محدود کرنے اور اپنی ٹریڈ کو بہتر بنانے کے لیے آپ ہمارے تعلیمی مواد کو لیورج ٹریڈنگ پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنا رسک مینجمنٹ پلان بنائیں

اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ ٹریڈ کے لیے کس مالیاتی انسٹرومنٹ کا انتخاب کرتے ہیں، اپنے نقصانات کو کم سے کم رکھنے کے لیے ہمیشہ رسک مینجمنٹ کا اطلاق کریں۔ اس کے لیے بنیادی طور پر نظم و ضبط اور آرڈرز پر آپ کے خطرے کو فی آرڈر سرمائے کے %1 سے زیادہ تک محدود کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنے خطرات کا صحیح طریقے سے انتظام کرتے ہیں تو، انفرادی آرڈر پر نقصان اٹھانے پر بھی آپ ٹھیک رہیں گے، کیونکہ اس سے آپ کے اکاؤنٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ آرڈر کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے اکاؤنٹ کی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے، جو پہلے سے طے شدہ سطح تک پہنچنے پر آرڈر کو خود بخود بند کر دیتے ہیں۔ اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ آپ کے نقصانات کو کم کرنے اور آرڈر کو ممکنہ طور پر خطرناک موڑ لینے سے روکنے کے لیے بہترین ہیں۔

جذباتی ٹریڈنگ سے گریز کریں

جذباتی ٹریڈر، اکثر نوآموز، غصہ، خوف، امید، یا یقین جیسے جذبات کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہیں۔ ان جذبات کا تجربہ کرتے وقت، ٹریڈر یہ ماننا شروع کر سکتے ہیں کہ مارکیٹ ان کے خلاف ہے، جس کی وجہ سے وہ مارکیٹ سے خوف زدہ ہوتے ہیں اور اسے خطرناک اور چیلنجنگ سمجھتے ہیں۔ ریٹرن شرح فیصد پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے، وہ کامیابی کی علی فیصد پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ اضطراری فیصلے کرتے ہیں۔

جذباتی ٹریڈنگ کرنسی کی ٹریڈنگ کے دوران پیسے کھونے کا ایک یقینی طریقہ ہے۔ یہ مارکیٹ کے متعلق ایک مسخ شدہ تاثر اور آرڈر کے غلط نفاذ کی طرف لے جاتی ہے۔ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ جذبات پر ٹریڈ کرنا شروع کر رہے ہیں تو، پلیٹ فارم سے اس وقت تک ہٹ جائیں جب تک کہ آپ کا ذہن صاف نہ ہو۔ اپنے رسک مینجمنٹ منصوبے اور ٹریڈنگ حکمت عملی کا جائزہ لیں، اور مستقل مزاج رہیں۔ تبھی آپ کو فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں دوبارہ داخل ہونے اور مزید آرڈر دینے پر غور کرنا چاہیے۔

Octa کے ساتھ ایک پیشہ ور ٹریڈر بنیں

ایک اکاؤنٹ بنائیں اور ابھی مشق کرنا شروع کریں۔

Octa