ٹریڈنگ انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ آج، کوئی بھی شخص جس کے پاس انٹرنیٹ کنکشن اور کمپیوٹر یا موبائل ڈیوائس ہے وہ انسٹرومنٹس ٹریڈ کر سکتا ہے اسی طرح جیسا کہ وال اسٹریٹ کے ٹریڈرز کرتے ہیں۔ یہ اس سے متصادم ہے جو کچھ سال پہلے ہوا کرتا تھا جب ٹریڈنگ بڑے انویسٹمنٹ بینکوں اور ہیج فنڈز کی جاگیر تھی۔
ٹریڈنگ انڈسٹری کے ارتقاء نے بہت سی مصنوعات جیسے آپشنز، سوشل ٹریڈنگ، اور الگورتھمک ٹریڈنگ متعارف کرائی ہے۔ بروکرز نے کرپٹو کرنسیوں سمیت نئے اثاثے بھی متعارف کرائے ہیں۔
ٹریڈرز کے لیے اسے آسان اور زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے، ان کمپنیوں نے مارجن اور لیوریجڈ ٹریڈنگ بھی متعارف کرائی ہے۔ یہ فنانشل مارکیٹ کے دو تصورات ہیں جن میں لوگ اکثر الجھتے ہیں۔ مارجن سے مراد وہ 'قرض' ہے جو بروکر کے ذریعے ٹریڈرز کو دیا جاتا ہے تاکہ وہ بڑی ٹریڈ کھولنے میں ان کی مدد کرے۔ دوسری طرف لیوریج، وہ بڑھتی ہوئی قوت خرید ہے جو ایک ٹریڈر کو مارجن کے استعمال سے ملتی ہے۔
لیوریج ٹریڈنگ کیا ہے؟
لیوریج کا تصور کئی دہائیوں سے حکومتوں، کمپنیوں اور انفرادی قرض لینے والوں کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے۔ فنانسنگ میں، یہ قرض لینے والوں کی قرض لینے کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
ٹریڈنگ میں، لیوریج ٹریڈرز کو ایسے اثاثوں میں ٹریڈنگ کرنے کے قابل بناتا ہے جو دوسری صورت میں ناقابل برداشت ہوں گے۔ مثال کے طور پر، Berkshire Hathaway کے اسٹاک کی قیمت فی الحال $300,400 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ عام ٹریڈرز اسٹاک خریدنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ لیوریج کے ساتھ، ٹریڈرز آسانی سے اسٹاک کو خرید سکتے ہیں، چاہے ان کے اکاؤنٹ میں $10,000 سے کم ہو۔
لیوریج استعمال کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ ٹریڈرز کو ایسے اثاثے خریدنے اور بیچنے کے قابل بناتا ہے جو وہ دوسری صورت میں نہیں کر سکتے۔ اس سے انہیں اس سے زیادہ منافع کمانے میں بھی مدد ملتی ہے اگر وہ بغیر لیوریج کے ٹریڈنگ کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر. فرض کریں کہ دو ٹریڈرز — ایڈم اور بروس — دونوں کے اکاؤنٹس میں $10,000 ہیں۔ اپنا تجزیہ کرنے کے بعد، وہ یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ USD/JPY، جو 120 پر ٹریڈ کر رہا ہے، کم ہو جائے گا۔ ان کے بروکر کو 1% مارجن ڈپازٹ درکار ہے۔ لہذا، وہ ایک شارٹ آرڈر اوپن کرتے ہیں، اس امید سے کہ پیئر گر جائے گا-
ایڈم 1:50 کا لیوریج استعمال کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور اپنے $10,000 اکاؤنٹ کے ساتھ USD/JPY پیئر کو شارٹ کرتا ہے۔ اس لیوریج کا استعمال کرتے ہوئے، ایڈم نے $500,000 (10,000 × 50) کی قیمت کا شارٹ کر دیا ہے۔ USD/JPY پیئر میں ایک پِپ کی قیمت $8.30 ہے۔ اس کے علاوہ، فرض کریں کہ 5 معیاری لاٹوں کے لیے USD/JPY کا ایک پِپ تقریباً 41.50 ڈالر کا ہے۔ اس لیے، اگر پیئر 119 تک کم ہو جاتا ہے، تو ٹریڈر 100 پِپس حاصل کرے گا، جو کہ $4150 کے برابر ہے۔ یہ 41.50% منافع ہے۔
بروس، دوسری طرف، 1:5 کے لیوریج کے ساتھ شارٹ آرڈر دینے کا فیصلہ کرتا ہے۔ یہ ٹریڈUSD/JPY پر $50,000 شارٹ کے برابر ہے۔ اگر ٹریڈ 100 پِپس سے 119 تک گر جاتی ہے، تو ٹریڈرز کا منافع $415 ہوگا، جو کل ٹریڈنگ سرمائے کا 4.15% ہے۔
لہٰذا، ایک ٹریڈر کی لیوریج کے سائز کا استعمال اسے فی ٹریڈ حاصل ہونے والے منافع کی مقدار کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر ٹریڈ صحیح ہوتی ہے تو، ایک زیادہ لیوریج والا ٹریڈر ہمیشہ اس ٹریڈر سے زیادہ پیسہ کمائے گا جو کم یا کوئی لیوریج استعمال نہیں کرتا ہے۔
تاہم، جب ٹریڈ متوقع سمت میں نہیں جاتی ہے تو خطرات بھی ہوتے ہیں۔ مندرجہ بالا مثال میں، اگر USD/JPY 121 پر چلا جاتا ہے، تو ایڈم کو $4,150—یا 41.5% ٹریڈ کا نقصان ہو گا—جب کہ دوسرے ٹریڈرکو $415 کا نقصان ہو گا، جو کہ کل سرمائے کا محض 4.15% نقصان ہو گا۔
لیوریج کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کیسے کریں
ٹریڈنگ کے لیے لیوریج کا استعمال کرتے وقت آپ کو سب سے پہلی چیز لیوریج کے سائز کا تعین کرنا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ جس لیوریج کا استعمال کرتے ہیں وہ آپ کے اکاؤنٹ کا بیلنس بنا یا توڑ سکتا ہے۔ ایک نوزائیدہ ٹریڈر کو ایک تجربہ کار ٹریڈر جو مارکیٹ کے خطرات سے واقف ہو، کے مقابلے میں کم لیوریج استعمال کرنا چاہیے۔ OctaFX جیسے بروکرز فی اثاثہ کلاس لیوریج کی مختلف سطحیں پیش کرتے ہیں۔ یہ زیادہ تر ان اثاثوں میں خطرات کی سطح سے طے ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، چونکہ کرپٹو کرنسیز غیر مستحکم اثاثے ہیں، اس لیے بروکرز کم وولیٹیلیٹی والی کرنسیوں کے مقابلے میں ان میں اپنی لیوریج کی سطح کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹریڈرز کے فنڈز کے تحفظ کے مدنظر بروکرز لیوریج کے سائز کو اس وقت ایڈجسٹ کرتے ہیں جب وہ مارکیٹ میں منتقل ہونے والے بڑے ایونٹ کی توقع کرتے ہیں۔
اتنی لیوریج کا تعین کرنے کے بعد جو آپ اپنی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کریں گے، آپ کو داخلے کی بہترین پوزیشن تلاش کرنے کے لیے اپنا تجزیہ کرنا ہوگا۔ لیوریج ٹریڈنگ میں، اینٹری پوزیشن یا تو باۓ ہو سکتی ہے—اگر آپ اثاثہ کی قیمت بڑھنے کی توقع رکھتے ہیں—یا سیل—اگر آپ توقع کرتے ہیں کہ یہ گر جائے گی۔ آپ کو مکمل تجزیہ کرنے کے بعد ہی ٹریڈنگ شروع کرنی چاہیے۔
لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ کے بارے میں تجاویز
یاد رکھیں، ٹریڈنگ کی تمام اقسام کی طرح، لیوریج ٹریڈنگ میں خطرات شامل ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ بہت زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں تو آپ یہ سب کھو بھی سکتے ہیں۔ خطرات کو کم کرنے کے لیے، آپ کو کچھ چیزیں کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، مکمل تجزیہ کرنے کے بعد ہی ٹریڈ اوپن کریں۔ اس میں تکنیکی، بنیادی اور جذباتی تجزیہ شامل ہونا چاہیے۔
دوسرا، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی تمام ٹریڈنگ اسٹاپ لاس کے ذریعے تحفظ یافتہ ہیں۔ اسٹاپ لاس مارجن کی سطح ہے جہاں نقصان میں ہونے والی ٹریڈ خود بخود بند ہو جاتی ہے۔ یہ وہ زیادہ سے زیادہ رقم ہے جو ٹریڈر فی ٹریڈ خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار ہے۔ یہ اسٹاپ لاس ٹریڈرکو اصل منصوبہ بندی سے زیادہ رقم کھونے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ زیادہ تر معاملات میں، یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ فی ٹریڈ اکاؤنٹ کے مجموعی بیلنس کے 5% سے زیادہ کو خطرہ نہ ہو۔ اکاؤنٹ کے تحفظ کا دوسرا طریقہ ٹریلنگ دی اسٹاپ لاس آرڈر کا استعمال کرنا ہے۔ ٹریلنگ اسٹاپ لاس اس وقت ہوتا ہے جب آپ اسٹاپ لاس کو جیتنے والی ٹریڈ کی سمت میں منتقل کرتے ہیں، جو آپ کے منافع کو لاک کر دیتا ہے۔
تیسرا، جذبات کو اپنی ٹریڈ پر حاوی ہونے دینے سے گریز کریں۔ شوقیہ ٹریڈرز میں ایک عام غلطی یہ ہے کہ جب وہ خسارے میں چلنے والی ٹریڈ کو بند کر دیتے ہیں اور پھر بغیر کسی تجزیہ کیے ٹریڈ کو مخالف سمت میں کھول دیتے ہیں۔ ایک اور غلطی ہوتی ہے جب وہ خسارے میں چلنے والی ٹریڈ کی اسٹاپ لاس لائن کو اس امید کے ساتھ بڑھاتے ہیں کہ ٹریڈ الٹ جائے گی۔ ان دو صورتوں میں، نتیجہ اکثر یہ نکلتا ہے کہ ٹریڈرپیسہ کھو دیتا ہے۔
چوتھا، ٹریڈ کا فائدہ اٹھاتے وقت لالچی ہونے سے بچیں۔ لالچ آپ کا بہت پیسہ برباد کر سکتا ہے. مثال کے طور پر، جب آپ کے منافع کا ہدف پورا ہو جاتا ہے، تو منافع لینے کے بجائے، آپ زیادہ پیسہ کمانے کے لیے ٹریڈ کو اوپن چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اکثر، اثاثہ کی قیمت الٹ جائے گی اور آپ کو نقصان ہو سکتا ہے۔ آپ ٹیک پرافٹ سیٹ کرکے اس سے بچ سکتے ہیں، جو کہ اسٹاپ لاس کے برعکس ہے۔ جب آپ کے منافع کا ہدف پورا ہو جائے گا تو ٹیک پرافٹ سے آپ کی ٹریڈ خود بخود بند ہو جائے گی۔ لالچ کی ایک اور مثال یہ ہے کہ جب آپ صبح کے وقت منافع بخش ٹریڈ کرنے کے بعد ایک دن میں کئی ٹریڈ کھولتے ہیں۔ آپ اپنے آپ کو روزانہ کی حد مقرر کرکے اور اس پر قائم رہ کر اس غلطی سے بچ سکتے ہیں۔
لیوریج ٹریڈنگ ٹریڈرز کے لیے مالیاتی مارکیٹس میں نمایاں فائدہ حاصل کرنے کا ایک مثالی طریقہ ہے، اگر اس پر اچھی طرح سے عمل کیا جائے۔ اگر غلط کیا جائے تو یہ ٹریڈرز کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔ علم، مشق، اور نظم و ضبط کا ہونا آپ کو لیوریج ٹریڈرکے طور پر کامیاب ہونے میں مدد کر سکتا ہے۔