ایک غیر متحرک مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے کے لیے اسٹاکسٹک پر مبنی ایک سادہ حکمتِ عملی
یہ حکمتِ عملی عمومی ترین عوامل میں سے ایک کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو غیر متحرک مارکیٹ میں ٹریڈ کرنا سکھائے گی۔
دورانیہ: کینڈل اسٹک تجزیے کے لیے H4 چارٹ، ٹریڈنگ کے لیے M15 چارٹ
کرنسی کے جوڑے: تمام
مارکیٹ کی کیفیت: غیر متحرک
مطلوبہ انڈیکیٹرز:
- اسٹاکسٹک (14, 3, 3)
- H4 چارٹ کی ایک اندرونی بار (قیمت کے عمل کا نمونہ: وہ کینڈل جو پچھلی کینڈل اسٹکس کی رینج کے اندر بند ہوئی ہو)
شارٹ پوزیشن (سیل ) کے لیے داخلے کی شرائط:
1. H4 دورانیے پر اندرونی بار تلاش کریں اور اس کے حاشیوں کو نشان زد کریں۔
2. M15 دورانیے پر چلے جائیں اور قیمت کے بالائی حاشیے کو چھونے کا انتظار کریں۔
3. یہ یقینی بنائیں کہ اسٹاکسٹک کی قدر 80 سے زیادہ ہو۔
4. اوپری بارڈر سے نیچے بند ہونے والی پہلی بیئرش کینڈل اسٹک تلاش کریں۔
اسٹاپ لاس
اسٹاپ لاس کو پچھلی سوئنگ ہائی سے اوپر لگائیں۔
ٹیک پرافٹ
جب خطرے اور منافع کا تناسب 1:2 پر پہنچ جائے یا جب قیمت مخالف حاشیے کو چھوئے تو اپنا منافع لے لیں۔
لانگ پوزیشن (بائے) کے لیے داخلے کی شرائط:
1. H4 دورانیے پر اندرونی بار تلاش کریں اور اس کے حاشیوں کو نشان زد کریں۔
2. M15 دورانیے پر چلے جائیں اور قیمت کے نچلے حاشیے کو چھونے کا انتظار کریں۔
3. یہ یقینی بنائیں کہ اسٹاکسٹک کی قدر 20 سے کم ہو۔
4. نچلے بارڈر سے اوپر بند ہونے والی پہلی بُلش کینڈل اسٹک تلاش کریں۔
اسٹاپ لاس
اسٹاپ لاس کو پچھلی سوئنگ لوو سے نیچے لگائیں۔
ٹیک پرافٹ
جب خطرے اور منافع کا تناسب 1:2 پر پہنچ جائے یا جب قیمت مخالف حاشیے کو چھوئے تو اپنا منافع لے لیں۔
اپنے ڈیسک ٹاپ پلیٹ فارم پر انڈیکیٹرز سیٹنگز ڈاؤن لوڈ کریں۔
اگر آپ اس اسٹریٹجی سے انڈیکیٹرز کو لاگو کرنے کے لیے فوری طریقہ تلاش کر رہے ہیں، تو نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں۔ تفصیلی ہدایات یہاں پڑھیں۔